Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے زیر اہتمام خواتین کوووٹ ڈالنے ، پارٹی عہدے اورانتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے آگہی تربیتی سیشن کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے زیر اہتمام خواتین کوووٹ ڈالنے ، پارٹی عہدے اورانتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے آگہی تربیتی سیشن کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے زیر اہتمام آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ بیسٹ فارویئرکی مالی معاونت سے نوجوان خواتین کوووٹ ڈالنے ، پارٹی عہدے اورانتخابات میں حصہ لینے کے حوالے آگہی تربیتی سیشن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔جس میں مذہبی اورسیاسی جماعتوں سے سربراہاں نے شرکت کی ۔

ویمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے چیئرپرسن فریدہ سلطانہ فری نے بتایاکہ اس اجلاس کامقصد خواتین کو ووٹ کی اہمیت ،پارٹی سرگرمیوں اور جنرل الیکشن میں حصہ کے حوالے سے آگہی دیناہے تاکہ خواتین کی حق رائے دہی کو یقینی بنایاجائے ۔آگہی دینے اور موبلائز کرنے کیلئے ہم مختلف تعلیمی ادروں میں آگاہی سمینارز اوردوسرے پروگرامات منعقد کرواتے ہیں۔ اس موقع پرمعروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ،قاری سلامت اللہ ،صفت زرین،شبنم ،عمران حسین،قاری نسیم،محبوب الرحمن ،ضیاء الرحمن ، جاویداحمداوردوسروں نے کہاکہ خواتین میں انتخابات، ووٹ اور حق رائے دہی کے استعمال کی افادیت اور اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی سیاسی میدان میں کامیابی اور ٹیکنالوجی تک رسائی بے حدضروری ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خواتین کوسیاسی عمل کے پہلووں میں اکثرمعاشرتی اورثقافتی رکاوٹوں ،سیاسی تربیت کی کمی،سیاسی تنظیم سازی کے وسائل کی عدم موجودگی اورغیریقینی معاشی چیلنجوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی لانے کے لئے ضروری ہے کہ جنرل نشستوں پرخواتین اُمیدوارلایاجائے اوراُن کی بھرپورحوصلہ افزائی کیاجائے ۔ صنفی برابری کی راہ ہموار کرنے کے لئے قوانین کی اہمیت اپنی جگہ، لیکن حقیقی تبدیلی سیاسی جماعتوں کے اندر سے آنی چاہئے۔ اس معاملہ پر سنجیدگی سے سوچتے ہوئے ایسے اقدامات کرے جس سے علاقے کی روایات کی پاسداری بھی ہو اور خواتین سیاسی میدان میں آگے آجائیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہاں شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عورتوں کو ان کے حقوق دلانے میں کردار ادا کریں اور ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں خواتین آزادی کیساتھ سیاسی عمل میں حصہ لے سکیں ۔

chitraltimes women dev organization organized political dilague session abusami chitraltimes women dev organization organized political dilague session abdul wali chitraltimes women dev organization organized political dilague session a1 chitraltimes women dev organization organized political dilague session


شیئر کریں: