
تحصیل میئردروش شہزادہ خالد پرویز کی پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ قائم مقام ضلعی صدر
تحصیل میئردروش شہزادہ خالد پرویز کی پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ قائم مقام ضلعی صدر شریف حسین
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائم مقام ضلعی صدرشریف حسین چترال میں منعقدہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرلوئرچترال شریف حسین اوردوسروں نے کہاکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابا ت میں تحصیل دروش سے شہزدہ خالد پرویز پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار کی حیثیت سے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر تحصیل میئر/چیئرمین منتخب ہوا۔ اب پارٹی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شہزادہ خالدپرویزاپنی رہائش گاہ دروش میں ایک میٹنگ منعقد کرکے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین ( پرویزخٹک گروپ) میں شمولیت کااعلان کیاہے ۔لہذا پارٹی قواعدوضوبط کی روسے شہزادہ خالدپرویز کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ۔ آج کے بعدشہزادہ خالدپرویز کاپاکستان پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق وواسطہ نہیں رہاہے۔ اوراُن کے فعل قول کاپاکستان پیپلزپارٹی ذمہ دارنہیں ہے۔انہوں نے مذیدکہاکہ تحصیل چیئرمین دروش کو عہدے سےبرطرف کرنے کے لئےجلدہی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائرکیاجائے گا۔اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے شہزادہ خالد پرویز سے رابطہ کیا۔ توان کا کہناتھا کہ میں نے فلحال کسی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے اور نہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تاہم پارٹی چھوڑنے اور کسی دوسری پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ علاقے کے عظیم ترمفاد میں اپنے حلقے کے ووٹرز کی مشاورت سے کر نے کاحق محفوظ رکھتا ہوں ۔