Chitral Times

May 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام دفاع صحابہ و اہلبیت جلسہ کا انعقاد  

Posted on
شیئر کریں:

تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام دفاع صحابہ و اہلبیت جلسہ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تنظیم اہلسنت والجماعت کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صحابہ کرام دنیا کے مقدس ترین ہستی ہیں جوکہ شریعت محمدی کے نزول کے اولین ترین اور چشم دید گواہ ہیں اوراللہ کے آخری رسول کے ایک ایک اشارے پر مرمٹنے والے اور دین کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا نے والے یہی حضرات تھے اور یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم اجمعین کی عزت وتکریم ہر مسلمان پر لازمی ہے جس کے بغیر ان کے ایمان کی تکمیل ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم کے نائب صدر خیبر پختونخوا مولانا اسلام الدین عثمانی، ضیاء الحق حیدری، مولانا عبدالاکبر چترالی، خافظ خوش ولی خان، مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حاجی اکبر معاویہ، مولانا سراج الدین ندیم، الحاج عید الحسین نے جمعہ کے روز “دفاع صحابہ و اہلبیت “جلسے میں کیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کی شان اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کوئی ان کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتے جوکہ اسوہ حسنہ کے عملی نمونے تھے اور جنہوں نے سختیاں جھیل کر اسلام جیسی عظیم نعمت ہم تک پہنچائی۔ انہوں نے کہاکہ جس دل میں صحابہ کرام کی عظمت اور عزت جاگزین نہ ہو، اس دل کا مالک صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کے لائق ہی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بعض اسلام دشمن عناصر اسلام کا لبادہ اوڑ ھ کر صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کرنے کی مذموم حرکت کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں مگر تنظیم اہل سنت والجماعت کا ایک بھی کارکن اسلام مملکت خداداد میں موجود ہو، تو یہ مذموم سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے گزشتہ قومی اسمبلی سے تحفظ صحابہ کے بارے میں قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبرچترالی کی تعریف کی اور کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی اس مملکت میں کسی کو بھی صحابہ کرام کے شان میں گستاخی کی جرات نہیں ہوسکے گا۔ اس موقع پر فلسطین میں جاری اسرائیل کے خلاف جنگ میں مسلمان ممالک کی خاموشی کی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کو ایک ہوکر صحابہ کرام کی سنت زندہ کرتے ہوئے کفر کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے۔

chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 12

chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 3

chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 2

chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 19 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 4 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 5 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 6 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 8 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 9 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 10 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 13 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 15 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 16 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 20 chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 1

chitraltimes ahle sunnat wal jamat ahle bait jalsa chitral lower 18


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80563