Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے،گورنر حاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے،گورنر حاجی غلام علی
گورنرسے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کی ملاقات،اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

گورنر سے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن،ہومیوہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع سوات کے نمائندہ وفود کی بھی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف امور پرتبادلہ خیال

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلیٰ سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز گورنرہاؤس میں اقلیتی برادری کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مکیش سنگھ، سردار پروندرسنگھ، چرن سنگھ، بشپ ڈاکٹرفلک شیر، پنڈت شکیل چند، وسیم اختردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے گورنر اقلیتی برادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے خیرآباد میں شمشان گاٹ کیلئے روڈ کی تعمیرنو، صدر گوردوارہ کو دوبارہ کھولنے، بابا گورونانک کے جنم دن کے لئے دوبسیں مہیاں کرنے، وڈپگہ چرچ میں بجلی کامسئلہ حل حل کرنے، نکاح رجسٹرار کے لائسنس، عیسائی برادری کیلئے نئے قبرستان اوردیگر مسائل کے حل کیلئے گورنر سے درخواست کی جس پر گورنرنے بعض مطالبات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں اور اس سے پہلے بھی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ترجیحی بنیادوں پر اقلیتی برادری کودرپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتارہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، سمیت دیگر شعبہ جات میں اقلیتوں کے کردار کو کھبی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

علاوہ ازیں گورنر سے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے 15 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنر ہاوس میں ملاقات کی اور چترال یونیورسٹی میں فیکلٹی کی کمی، پشاوریونیورسٹی میں چترال کے طلباء کیلئے مخصوص نشستوں کی بحالی اور سیلاب زدہ طلبہ کیلئے فیس معافی سمیت مختلف امورتبادلہ خیال کیا۔ وفد کی سربراہی علی اکبر خان کررہے تھے جبکہ ثناء اللہ، آصف علی، احمد فراز، حمیداللہ اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنرنے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے معروضات غور سے سنیں اور اس ضمن میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

chitraltimes chitral students delegation met governor kp ghulam ali
دریں اثناء گورنرسے ہومیوہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے15 رکنی نمائندہ وفد نے بھی ڈاکٹر مجیب اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں حکیم عبدالرحمن، حکیم احسان اللہ اوردیگرشامل تھے۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ سوات سے 10 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاوس میں گورنر سے ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ وفد میں محمد سلیم، احمد خان، فداخان، خان بادشاہ اوردیگر شامل تھے۔ گورنرنے وفد کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 


شیئر کریں: