Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز بلچ لوئر چترال میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس گالہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، اختتامی تقریب میں ڈی پی او کی بطورمہمان خصوصی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز بلچ لوئر چترال میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس گالہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، اختتامی تقریب میں ڈی پی او کی بطورمہمان خصوصی شرکت

 

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال لوئر میں جاری سالانہ اسپورٹس گالا 2023 اختتام پذیر ہوئے ، اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں ضلعی پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اکرام اللہ خان نے بچوں کو خاص طور پر محنت کو اپنا شعار بنانے اور زندگی میں ایک مقصد سامنے رکھ کر معاشرے میں اپنا ایک مقام بنانے میں کوشاں رہنے کیلئے زور دیا۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی ضروری ہے اس میں شک نہیں کہ کھیل انسان کو عظیم بناتا ہے کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ علم ہی انسان کو اعلی باوقار سر بلند بنا سکتا ہے جس کی وجہ سے ملک وقوم میں ایک مقام حاصل کرتا ہے اور وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جنہوں نے علم حاصل کیا ۔نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں کھیل ہی وہ واحد زرائع ہیں جو نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں نوجوان نسل منشیات کے عادی ہوکر اپنی زندگی تباہ کررہے ہیں نوجوان نسل کو اس زہر سے پاک رکھنے کے لئے بروقت اصلاح کی ضرورت ہے اس سلسلے میں لوئر چترال پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور اساتذہ کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ بچوں کو کلاس میں منشیات کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں بھی لیکچر دیں۔پروگرام میں سکول کے اساتذہ بچوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا ۔ سالانہ سپورٹس گالا میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے چار ہاؤسز، جناح ہاؤس، اقبال ہاؤس سر سید ہاؤس اور قدیر ہاؤسز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ جس میں فٹبال، کرکٹ،والی بال، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مقابلے ھوئے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سکول لٹریری سوسائٹی کے انچارج امتیاز الدین نے ادا کئے۔

chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 4 chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 5 chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 6 chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 7 chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 1 chitraltimes sports gala ghs balach chitral dpo chief guest ikramullah khan 2


شیئر کریں: