
چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین، سگے بھائی قتل میں ملوث نکلا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
چترال پولیس کی کامیاب تفتیش ، خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین، سگے بھائی قتل میں ملوث نکلا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)لوئر چترال پولیس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں کامیاب، ڈی۔ایس۔پی سرکل لٹکوہ تمیزالدین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور SI عطاالرحمن سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
13اکتوبر 2023 کو تھانہ شغور میں خودکشی کی ایک رپورٹ درج ہوئی تھی ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور SI عطاء الرحمن اور ٹیم نے خودکشی کے وجوہات جاننے کے لئے دفعہ 174 ض ف کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائری کا آغاز کیا۔
دوران انکوائری مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے پر میڈیکل رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے جس پر انکوائری ٹیم نے اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروکار لاکر مقتول قربان خان سکنہ پتراگرام کریم آباد کے قتل میں ملوث ملزم اس کے سگے بھائی شیر ببر ولد مشرف خان سکنہ کریم آباد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔مختلف مکاتب فکر نے چترال پولیس کی اس کامیاب انکوائری کو سراہا ہے،یہاں بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں مبینہ خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس میں بعض کیسز میں متعلقہ فیملی کی طرف سے تعاون نہ ہونے کے باعث فائل داخل دفتر کیا جاتا ہے یہ چترال میں پہلی مرتبہ بہت کم وقت میں خودکشی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور ملزم کو پولیس آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاہے۔