Chitral Times

Dec 3, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے طلبہ کی انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار کامیابی، ضلع بھر میں ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب

شیئر کریں:

گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے طلبہ کی انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار کامیابی، ضلع بھر میں ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور بورڈ کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان ۲۰۲۳ کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے پارٹ ٹو کا طالب علم سید مدثر الحسن شاہ ولد صوفی جان ساکن پرکوسپ نے 913نمبر لیکر ڈسٹرکٹ ٹاپ کیا ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی طالبہ قاضی ارینہ حیدر دختر غلا م حیدر ساکن چوئنچ نے543نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈی ای او اپرچترال کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے ٹاپرز گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے طلبہ قرار پائے ہیں۔ اسی طرح ضلع بھر کے ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈرز میں بھی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے طلبہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بورڈ نتائج کے مطابق ضلع بھر کے ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈرز میں پارٹ ون میں تین جبکہ پارٹ ٹو میں چھ طالب علم گورنمنٹ ہائیرسیکنڈر ی سکول مستوج کے ہیں۔  پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات نے اپنی نمایاں کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی، والدین کی دعاوں، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور خصوصا ادارے کے پرنسپل کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں: