Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں سیرة النبی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

شیئر کریں:

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں سیرة النبی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

گلگت(نیوز رپورٹ: امیرجان حقانی) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں سیرة النبی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سیکریٹری ہائر،ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن احسان علی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تقریب سیرة البنی صلی اللہ علیہ وسلم میں کالج کے طلبہ کے درمیان سیرة البنی کے موضوع پر تقریری اور نعتیہ مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل اور اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان احسان علی نے اپنے صدراتی خطبہ میں کالج کے اساتذہ و طلبہ سے کہا،اسلام ایک عظیم دین ہے جس کا آغاز ہی تعلیم اور پڑھنے پڑھانے سے ہوا۔رسول اللہ نے چالیس سال تک صداقت و امانت کا کریکٹر بنایا ،اور دنیا نے تسلیم کیا۔ طلبہ بھی تعلیم کے ساتھ اپنا کریکٹر بنائے ، دنیا تسلیم کرے گی۔رسول اللہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہیں۔ آج کی جدید دنیا میں جس نے بھی تعلیم و تحقیق میں توجہ دی، وہی ترقی کے مناز ل طے کرتے گئے۔ ہمیں بھی اس طرف توجہ5 دینے کی ضرورت ہے۔ہمارے طلبہ اور اساتذہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی تعلیم و تحقیق کو آگے بڑھانا چاہیے۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ میں اس کالج کا طالب علم ہوں۔ یہ کالج اور اس کے اساتذہ میرے محسن ہیں۔ ہم کوشش کرکے کالج کے تمام مسائل حل کریں ۔ ہم سب نے مل کر گلگت بلتستان کی کالجز کو آگے بڑھانا ہے۔ اکیلے ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ ہم سب مل کر ٹیم ورک کریں گے اور کالجز کے طلبہ و اساتذہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔جو اساتذہ محنت سے پڑھائیں گے ان کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ہمیں آئی ٹی کے دور میں اسی انداز میں جینا ہوگا اور تدریس کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔ طلبہ ہی قوم کے معمار ہیں تو ان کی ہر طرح گرومنگ کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر محمد عالم نے کہا کہ کالج انتظامیہ اور اساتذہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ہم نصابی سرگیوں کا خصوصیت سے انتظام کرتے ہیں تو تمام طلبہ کسی نہ کسی ہم نصابی سرگرمی میں حصہ لیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ صرف کلاس لینا کافی نہیں۔تقریب سے وائس پرنسپل پروفیسر اجلال حسین ، لقمان رسول، احمد سلیم سلیمی،اشتیاق احمد یا د اور فدا حسین نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر عبید اللہ نے نعت شریف پڑھی۔ تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن الطاف حیدر، دوسری محمد ادریس اور تیسری حسن احمد میر نے حاصل کی جبکہ نعتیہ مقابلوں میں شایان علی اول، ثاقب خان دوئم اورمحمد تقی حیدری نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات، سرٹیفیکٹ دیے۔

chitraltimes govt post graduate college manor GB serat competition 43 chitraltimes govt post graduate college manor GB serat competition 4 chitraltimes govt post graduate college manor GB serat competition 1

chitraltimes govt post graduate college manor GB serat competition 2


شیئر کریں: