Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف ایف آئی اے کے زریعے کارروائی کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بجلی چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف ایف آئی اے کے زریعے کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) بجلی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر سہولت کاری پر ایف آئی اے سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت توانائی نے چوری اور کنڈے میں سہولت کار ملازمین کے گردگھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوری روکنے اور ملازمین کیخلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے تین ڈسکوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزارت توانائی نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر حیسکو، پیسکو اور سیپکو میں بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔خط میں کہا گیا ہے کہ تین ڈسکوز میں بجلی چوری میں عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی سخت ضرورت ہے، ایف ا?ئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے، جو ڈسکوز کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرے۔واضح رہے کہ حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 18 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرچکی ہے۔

 

 

گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ سب سے کم گیس استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکڈ گیس صارفین کیلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے اور قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔گھریلو صارفین کیلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی جبکہ دیگر صارفین کیلیے قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے رواں ماہ گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کی۔ ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔ بجلی اور ایل پی جی کے بعد اب گیس کی قمیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔کھاد کے کارخانوں کیلیے گیس 40 سے 50 فیصد مہنگی کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جون کے بجائے یکم اکتوبر سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ہونے کا امکان ہے۔


شیئر کریں: