Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، صابرآمان کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی، چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

شیئر کریں:

انتقال پرملال، صابرآمان کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی، چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور میں مقیم چترال کے سینیر صحافی صابرآمان کی والدہ ماجدہ گزشتہ دن کھوژ مستوج میں انتقال کرگئی تھی، چترال پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین منعقد ہوا۔ جس میں پشاور میں مقیم چترال کے سینئر صحافی اور دی نیوز انٹرنیشنل پشاور کے سب ایڈیٹر صابر آمان ساکن کھوژ مستوج کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر تعزیت اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں چترال کے سینئر صحافی شاہ مراد بیگ، شہریار بیگ، رحیم بیگ، سیف الرحمن عزیز، عبد الغفار، بشیر حسین آزاد ودیگر بھی موجود تھے۔ جنھوں نے لواحقین کیساتھ اپنی دلی ہمدری کا اظہارکیا۔


شیئر کریں: