
لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، بدنام زمانہ منشیات فروشان بنوں جیل منتقل
لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، بدنام زمانہ منشیات فروشان بنوں جیل منتقل
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )لویر چترال پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس نے تھانہ سٹی چترال کے حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمن عرف منتری ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ, عظمت اللہ ولد زاردولہ خان سکنہ دومون بروز اور عبدالرحمن عرف پشاوری ولد دینار شاہ سکنہ دنین لشٹ کو 3MPO کے تحت گرفتار کرکے بنوں جیل بھیج دیا گیا۔
دریں آثنا ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI امتیاز احمد اور ٹیم نے دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ملزم برہان الدین ولد قربان شاہ سکنہ بیگوشٹ لٹکوہ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1300 گرام چرس برامد, جبکہ PASI سید علی رضاء شاہ اور ٹیم نے دوران گشت ملزم ذوہیب اختر ولد اختر جان سکنہ اویرک لٹکوہ کے قبضے سے 550 گرام چرس برامد کی ۔ مجموعی طور پر دونوں ملزمان سے ٹوٹل1 ھزار 855 گرام چرس برامدکی گئیں۔