
اپر چترال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ایک مخیرشخص نے زمین وقف کردی ۔ ڈپٹی کمشنر
اپر چترال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ایک مخیرشخص نے زمین وقف کردی ۔ ڈپٹی کمشنر
اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کی سرزمین چرون میں علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں غیر سماجی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے انٹرنیشنل فٹ بالر محمد رسول سکنہ چرون نے اپنا 16.5 کنال اراضی سپورٹس کمپلیکس کے لئے بلامعاوضہ وقف کردیا ہے ۔ منگل کے روز زمین کی نشاندہی کرنے کے سلسلے میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر الیاس احمد تحصیلدار مستوج نے عثمان سیرنگ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ گاوں چرون کا دورہ کیا۔تحصیلدار مستوج نے مذکورہ اراضی کا نقشہ بنایا اور ان کے باؤنڈریز کا احاطہ کیا۔
علاقے میں منفی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور ایک ماحول دوست معاشرے کے قیام کے لئے اپنی ذاتی زمین بلا معاوضہ وقف کرنے پر تحصیلدار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے انٹرنیشنل فٹبالر محمد رسول کا شکریہ ادا کیا۔