Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ چترال لوئر کی تنظیم نو مکمل، خالد ظفر صدر اور ریاض الدّین جنرل سیکرٹری منتخب

Posted on
شیئر کریں:

تنظیم اساتذہ چترال لوئر کی تنظیم نو مکمل، خالد ظفر صدر اور ریاض الدّین جنرل سیکرٹری منتخب

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) تنظیم اساتذہ چترال لوئر کا اجتماع ارکان گزشتہ دن زیرِ صدرات صدر تنظیم اساتذہ چترال لوئر حاجی ضیاء الدّین منعقد ہوئی۔اجتماع ارکان میں درس قرآن دینے کی سعادت پرفیسر عبدالسّمیع نے حاصل کی۔ اجتماع ارکان سے ڈاکٹر محمد عثمان جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا نے خصوصی خطاب کیا۔ اجتماع میں ہر ایک رکن کا احساب کیا گیا۔بعد اذاں اراکین سے صدارت کے لیے خفیہ رائے دہی لی گئی۔جس میں بطور مبصّر ڈاکٹر نظام الدّین ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس چترال یونیورسٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اراکین کی کثرت رائے سےخالد ظفر صدر، سلطان محمد نائب صدر، ریاض الدّین جنرل سیکرٹری ، عبد العزیز خان جاینٹ سیکرٹری، مقصود الرّحمٰن انفارمیشن سیکرٹری اور سردار عالم فناس سیکرٹری “تنظیم اساتذہ چترال لوئر” منتخب ہوئے۔

chitraltimes tanzeem asatiza chitral lower 2 chitraltimes tanzeem asatiza chitral lower 1

chitraltimes tanzeem asatiza chitral lower 4


شیئر کریں: