
اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ ہرچین میں گرلز ہائی سکول کی تعمیر پر کام کا آغاز، علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ۔ شاہد علی یفتالی ایڈوکیٹ
اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ ہرچین میں پہلی گرلز ہائی سکول کی تعمیر پر کام کا آغاز، علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ۔ شاہد علی یفتالی ایڈوکیٹ
چترال(چترال ٹایمزرپورٹ) اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ اور لاسپورویلی کے مرکزی مقام ہرچین میں پہلی گرلز ہائی سکول کی تعمیر پر کام کا آغاز کردیا گیا، جبکہ اس سے پہلے بچیاں مڈل پاس کرنے کے بعد بوائیز سکول میں داخلہ لیتے یا آگے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے۔ اس سلسلے میں گزشتہ کئی برسوں سے گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کے لیے کوششیں جاری تھیں ۔ جس پر آج عملی کام کا آغاز ہوگیا ۔
شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ نے اہالیان لاسپور کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرچین میں باقاعدہ کام شروع ہونے پر ان تمام دوست واحباب اور سیاسی وسماجی شخصیات کا سکول کے لئے پانچ سالہ جدوجہد ساتھ دینے پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔اُنہوں نے سابق مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، سابق سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشاد خان،اسپیشل سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن عبدالاکرم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل اینڈ فیمل ڈیپارٹمنٹ اپر چترال اورسی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کا اس کار عظیم میں ساتھ دینے پر عوام لاسپور کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ لاسپور سے تعلق رکھنے والے شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ نے 2019میں محکمہ ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین لاسپور کو ہائی کا درجہ دینے کے لئے درخواست دی تھی۔جس پر محکمہ کی طرف سے عملدرآمد شروع ہوگئی تھی۔اس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشاد خان اور چیف پلاننگ افیسر عصمت اللہ کے ساتھ کامیاب میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔اورآگست 2022میں سابق معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کی کوششوں سے مڈل سکو ل ہرچین کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا۔اور ستمبر 2022کو اپرچترال بونی میں سکول کے لئے زمین دینے کے حوالے سے کامیاب معاہدہ ہوا۔
ہفتہ7اکتوبر2023کو گورنمنٹ ہائی سکول ہرچین میں باقاعدہ کام شروع ہونے پرعلاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورعوام نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور شکرنے کے طورپر بکرا بھی زبح کیاگیا۔