
لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور 22610 گرام چرس نذر آتش کردی
لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور 22610 گرام چرس نذر آتش کردی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سنیئر سول جج(ایڈمن) چترال لوئیر محمد حیات خان , ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس پی۔لیگل شیر محسن الملک اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین کی موجودگی میں لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی منشیات تلف کردی گئی ۔
لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں 22610 گرام چرس ,آئس 10 گرام ,ہیروئن 8 گرام اور 170 لیٹر شراب روبرو عدالت کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی۔