Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دو مہینے پہلے گرلز سکول سے چوری ہونے والے کمپیوٹرز ودیگر سامان کا تاحال سراغ نہ مل سکا، ڈی پی او کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار، جلد از جلد ملزمان کو گرفتارکرنیکی ہدایت 

شیئر کریں:

دو مہینے پہلے گرلز سکول سے چوری ہونے والے کمپیوٹرز ودیگر سامان کا تاحال سراغ نہ مل سکا، ڈی پی او کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار، جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاکر جلد از جلد ملزمان کو گرفتارکرنیکی ہدایت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )  دو ماہ قبل چترال شہر میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، شیاقو ٹیک چترال کی لیبارٹری سے چوری ہونے والے کمپیوٹرز اور الیکٹرانک سامان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، چوری کے مقدمے کے اندراج کے لیے 7 اگست کو سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں، اسکول کی پرنسپل آصفہ کنول نے دعویٰ کیا کہ کمپیوٹر لیب سے 13 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے ساتھ ایک بین الاقوامی این جی او کی جانب سے فراہم کردہ 55 انچ کی الیکٹرانک اسکرین بھی غائب ہو گئی ہے۔

ایس پی (انوسٹی گیشن) عبدالستار نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ چوری کا واقعہ عجیب نوعیت کا تھا کیونکہ لیب کے دروازوں اور شیلفوں کے تالے نہیں ٹوٹے تھے بلکہ پرنسپل کے دفتر کے میز کی درازوں میں رکھی چابیوں سے کھولے گئے تھے۔ ایس پی نے بتایا کہ چور اپنی شناخت چھپانے کے لیے، پرنسپل کے دفتر سے اسکول کا احاطہ کرنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر(ڈی وی آر) بھی  لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے مرد ملازمین کے فنگر پرنٹس نادرا ہیڈ کوارٹر کو جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے لیکن وہ چابیوں، دروازوں اور دیگر اشیاء سے ملنے والے نشانات سے مشابہت نہیں رکھتے ہیں۔  ستار نے مذید بتایا کہ اس معاملے کی “نئے زاویوں” سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اسکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کیونکہ تمام دروازے اور شیلف کے تالے ان کی چابیوں کی مدد سے کھولے گئے تھے۔

 

گزشتہ دن لوئر چترال اکرم اللہ خان نے اس کیس میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بذات خود تفتیشی ٹیم کو اپنے ہمراہ لیکر وردات کی جگہ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل آصفہ کنول بھی موجود تھی ۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے عمل جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاکر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

chitraltimes dpo visits gghss shiaqotak chitral 4 chitraltimes dpo visits gghss shiaqotak chitral 2 chitraltimes dpo visits gghss shiaqotak chitral


شیئر کریں: