
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی
اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 27 دن باقی ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
لاہور(سی ایم لنکس)چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات پر مایوس ہیں کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے روز پیشی پر آتے ہیں، اگر جیل بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں، ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کمزور ہورہے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہوگیا ہے،لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، ان کے پاس ورزش اور واک کے لئے جگہ نہیں، ان کا پیغام ہے کہ انہیں سائفر کیس میں لمبے عرصے کے لئے جیل منتقل کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کسی کی ان سے بات نہیں ہوئی اور ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت افسوس کا اظہار کیا اور مایوس تھے کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی کردار ادا نہیں کیا، اس پر وہ بہت دکھی ہیں، ان کا خیال تھا کہ ہمارے صدر کو اتنے اہم وقت اپنی قوم کیلیے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔