گولین گول واٹر سپلایی اسکیم سے پانی کی ترسیل بحال کردی گئی، اب تک پی ایچ ای ٹیم نے تقریبا پانچ ہزار فٹ پایپ لائین کو سڑک کے کنارے محفوظ مقام پر شفٹ کردیا ہے
گولین گول واٹر سپلایی اسکیم سے پانی کی ترسیل بحال کردی گئی، اب تک پی ایچ ای ٹیم نے تقریبا پانچ ہزار فٹ پایپ لائین کو سڑک کے کنارے محفوظ مقام پر شفٹ کردیا ہے
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پبلک ہیلتھ انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ ( پی ایچ ای ) لویر چترال کی ٹیم نے گولین گول واٹر سپلایی اسکیم سے پانی کی ترسیل بحال کردی ہے، جو گزشتہ شام سے بند تھی ، این ایچ اے کی طرف سے چترال شندور روڈ کی توسیع کے باعث گولین گول واٹر سپلایی اسکیم کا مین سپلائی لائین بھی متاثر ہوگیا ہے جس کو محفوظ مقام سے گزارنے کے لیے کام جاری ہے، اب تک پی ایچ ای ٹیم نے تقریبا پانچ ہزار فٹ پایپ لائین کو سڑک کے کنارے محفوظ مقام پر شفٹ کردیا ہے باقی پر کام جاری ہے، جس کے باعث گولین گول واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی ترسیل وقت فوقتا تعطل کا شکار ہوسکتا ہے،