Chitral Times

Dec 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری ، چترال شہر سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی لہر دوڑ گئی،شندور روڈ پر سیزن کی پہلی برفباری 

شیئر کریں:

چترال شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری ، چترال شہر سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی لہر دوڑ گئی،شندور روڈ پر سیزن کی پہلی برفباری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گزشتہ دن سے چترال شہر سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے ۔ چترال گلگت روڈ پر شندور کے مقام پر سیزن کی پہلی برفباری ہوئی، تاہم ٹریفک فلحال رواں ہے ۔ اچانک بارش کی وجہ سے چترال کے طول و عرض میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور چترال شہر میں درجہ حرارت35سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ۔ جس کے بعد موسم میں بھی نمایاں تبدیلی آگئی ہے۔ لوگ گرم کپڑوں سوئٹر اور کوٹ کا سہارا لینے پرمجبور ہوئےہیں ۔ اور بادلوں نے پورے چترال کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے ۔ شدید گرمی کے بعد اچانک موسم تبدیل ہوئی ہے ۔ جبکہ لوگ اس قسم کی فوری سردی کیلئے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں تھے۔ چترال میں امسال گرمیوں کا دورانیہ گزرے سالوں کی نسبت طویل ہونےپر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے تھے ۔ لیکن جمعہ کی رات سے ہلکی بارش نے موسم کی کایا بالکل الٹ کر رکھ دی ہے ۔ جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم اور بھی سرد ہونےکے امکانات ہیں۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ کہ چونکہ امسال گرمی شدید رہی ۔ اس لئے سردیاں بھی شدید ہو سکتی ہیں ۔ سردیوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے ۔ کہ ایندھن کی ضروریات بڑھ جاتی ہیں۔ جن میں سوختنی لکڑی اور سلنڈر گیس اور بجلی تینوں شامل ہیں ۔ امسال تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے جہاں مسافروں کے کرایے میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چترال شہر میں جلانے کی لکڑی کی قیمت 780روپے فی چالیس کلوگرام وصول کیا جارہاہے ۔ جبکہ چترال شہر میں گھریلیواستعمال کے گیارہ کلو گیس سیلنڈر کی قیمت 3550روپے تک پہنچ گیا ہے۔

chitraltimes shandur pass road snow 2


شیئر کریں: