Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین ﷺ کے مناسبت سے نعت خوانی کا مقابلہ

Posted on
شیئر کریں:

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین ﷺ کے مناسبت سے نعت خوانی کا مقابلہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے کہا ہے کہ سرور کائنات فخر موجودات حضورپاک ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی فلاح اور ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے نبی کریمﷺ کو پوری کائنات کیلئے رحمت بناکر بھیجا۔ پیغمبر اسلام خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت ہمارے لئے سعادت ہے، حضور پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرہم مشکلات سے نجات پاسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں جمعہ کے روز 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کی مناسبت سے مقابلہ نعت خوانی کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہویے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان ، شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان, اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر چترال محمد عاطف جالب اور دیگر مہمانان بھی شریک ہوئے۔

مقابلہ نعت خوانی میں چترال کے مختلف علاقوں سے نعت خوانوں نےپرجوش عقیدت سے حصہ لیا حدیہ عقیدت پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے نعت خوانی کے مقابلے میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشین پر آنے والے نعت خوانوں میں کیش انعام اور ایورڈ تقسیم کئیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میرے آقاسرورکونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم ولادت ہے۔ آج کا دن تمام مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خوشی اورمسرت کادن ہے۔ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمد مصطفیﷺ کواس دنیامیں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔

ہمیں اپنے آقا کی تعظیم کے ساتھ انکی تعلیمات کو بھی بغور دیکھنا اور سمجھنا ہے اور سمجھ کر اس پر زندگی گزارنے کی کوشش کرنی ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہی آج کے دن کا سب سے بڑا فلسفہ ہے۔ ہمیں ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے اپنے نبی کریمﷺ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا ہے۔
تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔نعتیہ مقابلے میں چترال یورنیورسٹی کے اسٹوڈنٹ احمد فیاض نے پہلی پوزیشن، آفاق احمد طلب علم شاہی مسجد چترال نے دوسری پوزیشن، عدنان یوسف مدرسہ تحفیظ القرآن دنین چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 3

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 1

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 2

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 8 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 7 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 6 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 5 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 4 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 10


شیئر کریں: