
دروش اوسیک پل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب
دروش اوسیک پل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب
دروش ( چترال ٹایمزرپورٹ ) دروش اوسیک پل کا عظیم تر عوامی مفاد اور عوامی مشکلات کے پیش نظر افتتاح ہوا۔ وینگ کمانڈر لفٹننٹ کرنل قیصر رضاء ،اے اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی، ڈی ایس پی اقبال کریم، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو وسیم خان ودیگر اعلی سول و سرکاری افیسران علماء کرام تمام سیاسی جماعتوں کے عمائیدین ناظمین کونسلر اورمختلف طبقہ فکر کے عمائیدین تجار یونین ڈرائیور یونین کے نمائیندگان شامل تھے۔ کرنل قیصر اور اے اے سی ڈی ایس پی دروش اور ایس ڈی او فیتہ کاٹ کر پل کا افتتاح کئے، خاص مہمان کی حیثیت سے کرنل نے دریاء کے اس پار عوام کی شدید مشکلات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر فیتہ کاٹ کر پل کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا جس پر دروش کے پر جوش عوام نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ پاد کے فلک شگاف نعروں سے اپنے جزبات کا اظہار کئے، آج دروش میں جشن کا سماں تھا ہر جوان اور بوڑوں کے چہروں سے خوشی کے اثار نمایاں تھے تمام حاضرین نے اس پل کی تعمیر میں حصہ لینے والے سابقہ مرکزی صوبائی حکومتوں سابق ایم این ایز اور اور موجودہ نگران مرکزی وصوبائی حکومت کے اعلی زمہ داران ڈپٹی کمشنر چترال کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈی پی او چترال کے ساتھ ساتھ اور اس کار خیر کے لئے تمام کوشیش کرنے والوں کا شکریہ اداء کئے ٹھیکہ داراسمار کی طرف سے وقت سے پہلے پل مکمل کرنے پر شاباشی دی اور بقایا کام جو روڈ کا کام بقایا ہے اسی ٹھیکہ دار کی طرف سے مکمل کرنے کی اُمید ظاہر کی جو اس پل کے ساتھ بہت ضروری ہے عوام کیطرف سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ریاض ولی شاہ اور ایس ڈی اودروش وسیم کی پل کی جلد تعمیر میں سرپرستی کرنے اور خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کی گئ آخیر میں اجتماعی دعاء کے بعد کرنل اے سی ، ایس ڈی او کی گاڑی عوامی گاڑیوں کے ہمراہ پل کراس کی ۔ اس اہم پروگرام میں بھر پور تعاون کرنے پر الفلاح سوسائیٹی اوسیک دروش کے کارکنان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہویے پی ٹی آیی رہنما راضیت باللہ نے کہا کہ میں بحیثت نائب صدر پی ٹی ائ ملاکنڈ ڈوژن چیرمین عمران خان اس وقت کے ایم پی اے بی بی فوزیہ ، پاکستان تحریک انصاف دروش کے مخلص کارکنان، سابق ایم پی اے وزیرزادہ کا شکر گزارہوں جنھوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا ۔انھوں نے الفلاح سوسائٹی اوسیک ،ناظم عمران الملک ،صدر الفلاح نوشاد علی، سابق ناظم۔قسور اللہ ودیگر کی کاوشوں کو بھی سراہا جنھوں نے اس پل کو اس مقام تک پہنچانے بھر پور جدوجہد کی۔تقریب سے دروش کی معروف سیاسی ودینی شخصیت قاری جمال عبد الناصر ودیگر نےبھی خطاب کیا۔ اور تمام اسٹیک ہولڈرکا شکریہ اداکیا۔