Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنوری کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں اور اکثر مقامات پر کئی فٹ برف پڑتی ہے،الیکشن کا اعلان مناسب نہیں۔ صدر چترال نیشنل مومنٹ حیات اللہ گرزی

شیئر کریں:

جنوری کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں اور اکثر مقامات پر کئی فٹ برف پڑتی ہے،الیکشن کا اعلان مناسب نہیں۔ صدر چترال نیشنل مومنٹ حیات اللہ گرزی

اپر چترال (چترال ٹایمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کے دیۓ گئے تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چترال نیشنل موومنٹ کے صدر حیات اللہ گرزی صاحب نے کہا ہے کہ ائینی طور پر اسمبلی تحلیل ہونے کے تین ماہ بعد انتخابات ہونے چائیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے جنوری کے اخری دنوں میں انتخابات کا اعلان کیا ہےجو مناسب نہیں ہے۔
جنوری کے مہینے میں ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں اور  اکثر مقامات پر کئی فٹ برف پڑتی ہے۔ سخت سردی کے باعث روزمرہ کے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں انتخابات کیسے کرائے جا سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودہ گرنے سے سڑکیں متاثر ہوتی ہیں اور کئی کئی دنوں تک بند رہتی ہیں۔ ایسے حالات میں انتخابات کرانا نہ صرف ان علاقوں کے لوگوں کے لئے بلکہ انتظامیہ کے لیے بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ جنوری کے بجائے انتخابات اپریل میں کرائے جائیں۔ کیونکہ ائین کے مطابق تین ماہ کے بجائے چھ ماہ میں کرانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو ہمارا نہیں خیال کہ تین ماہ کی مزید تاخیر سے کوئی خاص فرق پڑے گا۔۔۔


شیئر کریں: