Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب کو سکالر شپ کا چیک دیدیاگیا

شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب کو سکالر شپ کا چیک دیدیاگیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کوشان ادارہ” روز چترال” کی طرف سے ایک اور ہونہار طالب علم کو سکالر شپ کا چیک دیدیا گیا ۔ وسیم سجاد کا تعلق شیشی کوہ سے ہے جو چترال یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں سیکنڈ سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ والد صاحب کی اچانک رحلت کے بعد ان کے خاندان مالی مشکلات کاشکار ہوا جس کی وجہ ا نھیں تعلیم جاری رکھنا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا۔ ان حالات میں انہوں نے روز چترال کو درخواست کی جس پر ادارے کے مہربان ڈونر صغرا نذیر سہیل احمد (مرحومین) ٹرسٹ نے ان کے دوسرے سمسٹر سمیت ٹرانسپورٹ کی فیس مبلغ انہتر ہزار ادا کی۔ جو ڈاکٹر منصور اللہ بیگ ہیڈ آف منیجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف چترال کے ہاتھوں ان کو دی گئی۔

یہ اپنی نوعیت کا منفرد اسکالرشپ ہے جو روز کے پلیٹ فارم سے دیا گیا کیونکہ عموماً اسکالرشپ تعلیمی سال کے شروع میں دئے جاتے ہیں لیکن روز چترال کو اپنی پالیسی سے ہٹ کر بھی بعض دفعہ کسی ضرورت مند طالب علم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے آگے آنا پڑتا ہے کیونکہ روز کا موٹو ہے کہ کوئی بھی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

ان حالات کے پیش نظر چترال چیئرمین روز نے مخیر خواتین و حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس قسم کے فوری سکالر شپ کے لئے چونکہ نقد رقم کی اچانک ضرورت پڑ جاتی ہے اور روز کے وسائل کا واحد ذریعہ آپ جیسے مخیر خواتین وحضرات کی مالی معانت ہے اس لئے آگے آکر ہمارا دست و بازو بنیں تاکہ کوئی بھی طالب علم مالی وسائل کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔


شیئر کریں: