Chitral Times

Dec 8, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ایک پر امن علاقہ ہے، یہاں جرائم کا تناسب دوسرے ضلعوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کا سہرا چترال کے عوام کو جاتا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن

Posted on
شیئر کریں:

چترال ایک پر امن علاقہ ہے، یہاں جرائم کا تناسب دوسرے ضلعوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کا سہرا چترال کے عوام کو جاتا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان گنڈاپور کا دورہ اپر چترال کے موقع پر عما ئدین علاقہ سے خطاب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے جمعرات کے روز اپر چترال کا دورہ کیا۔ ڈی۔پی۔او اپر چترال محمد علیم خان(PSP) ایس۔ڈی۔پی۔او مستوج محی الدین، ایس۔ڈی۔پی۔او موڑکھو/تورکھو بہادر خان نے آر۔پی۔او کا استقبال کیا۔
اپر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر۔پی۔او کو سلامی دی۔انھوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی پھول چڑھاۓ اور فاتحہ خوانی کی۔ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائن اپر چترال میں عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ عمائدین نے اپر چترال آنےپر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپر چترال پولیس کی کارکردگی پر عمائدین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ پولیس کو درپیش مسائل سےانھیں موصوف کو آگاہ کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر نے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ امر میرے لیے باعثِ مسّرت ہے کہ اپر چترال ایک نو زائدہ ضلع ہونے کی وجہ سے اپر چترال پولیس گوں ناگوں مشکلات کے باوجود عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔چترال ایک پر امن علاقہ ہے۔ یہاں کرائم کا تناسب دوسرے ضلعوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کا سہرا چترال کے عوام کو جاتا ہےکہ اپ لوگ انتہائی پرامن اور قانون پسند ہیں۔ جہاں تک اپر چترال کو درپیش مسائل کا تعلق ہے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرونگا گہ یہ مسائل کسی نہ کسی صورت حل ہو سکیں۔اپر چترال پولیس کو بطور سربراہ یہ تاکید کرتا ہوں کہ جسطرح عوام آپ پر اعتماد کر رہے ہیں اسکو مذید موثّر بنایا جاۓ۔ اور علاقے میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن تحفّظ اور سہولیات فراہم کرکے ضلعے میں سیّاحت کے فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔

chitraltimes rpo malakand muhammad ali gandapur upper chitral visit

chitraltimes rpo malakand muhammad ali gandapur upper chitral visit salami

chitraltimes rpo upper chitral visit 1 chitraltimes rpo upper chitral visit booni

chitraltimes dpo upper chitral alim khan chitraltimes rpo malakand muhammad ali gandapur upper chitral visit sardar hakim

chitraltimes rpo upper chitral visit gathering


شیئر کریں: