
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں عملے کیلئے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں عملے کیلئے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس سلسلے میں ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کو جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے متعلق عوامی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج متاثر ہوتا ہے،جبکہ او پی ڈیز، وارڈز اور دفاتر میں موبائل فون کے استعمال کے باعث اکثر اوقات جھگڑے بھی ہوتے ہیں،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون استعمال کرنیوالے عملے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی سابق دور حکومت میں بھی ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔