
کشمیر تمہار ا نہیں ہمارا ہے – میری بات:روہیل اکبر
کشمیر تمہار ا نہیں ہمارا ہے – میری بات:روہیل اکبر
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کو آج 77سال ہوچکے ہیں ایک نسل کے بعد دوسری اور اب تیسری نسل بندوقوں کے سائے تلے اپنی زندگی گذار رہی ہے یہ علاقہ دنیا کا حسین ترین خطہ ہے اور وہاں کے لوگ خوبصورت ترین لوگ ہیں 1820 میں رنجیت سنگھ کے ماتحت سکھ سلطنت نے کشمیر پر قبضہ کر لیاتھااور پھر 1846 میں پہلی اینگلو سکھ جنگ میں سکھوں کی شکست کے بعد اور معاہدہ امرتسر کے تحت انگریزوں سے اس علاقے کی خریداری کے بعد جموں کا راجہ گلاب سنگھ کشمیر کا نیا حکمران بنااور پھر اسکی اولاد کی حکمرانی برطانوی ولی عہد کی بالادستی یا سرپرستی 1947 میں تقسیم ہند تک جاری رہی تقسیم ہندوستان کے بعد یہ بھارت نے اس پر زبردستی قبضہ کرلیااس طرح یہ شاہی ریاست ایک متنازعہ علاقہ بن گئی مقبوضہ کشمیر کو تین ممالک پاکستان چین اوربھارت کی سرحدیں لگتی ہیں تب سے لیکر آج تک حکومت پاکستان نے بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرنے کے سلسلہ میں دنیا بھر میں مظلوم اور محصور کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز کو دنیا بھر کے ایوانوں کے کو نے کونے میں پہنچانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اقوام عالم نے بھارت کا اصل چہرہ دیکھ کر مظلوم اور محصور کشمیری عوام کے حق میں بھارتی حکومت پرزور دینا شروع کر دیا ہے کہ وہ اپنی بر بریت اور ظلم و ستم کے بازار کو گرم کرنے سمیت وحشت انگیز اقدامات کو فوری طور پر بند کرے گذشتہ روز بھی حکومتی سرپرستی میں یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواناتھی
اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم کل بھی آپ کے ساتھ تھے ہم آج بھی آپ کے ساتھ ہیں اورہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے قائد کے فرمان کے مطابق کشمیر او رکشمیریوں کی حفاظت کیلئے پرامن جدوجہد اور پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گااب آزادی کی منزل قریب آرہی ہے بہت جلد بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہوگا معروف کشمیری رہنما فاروق آزاد بھی اس دن کافی متحرک رہے خاص کر میڈیا کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یوم استحصال کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھارتی سفاکیت بارے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں ہونے والے جلسے، جلوسوں،ریلیوں اور عوامی احتجاج کی وسیع پیمانے پر تشہیرکرنی چاہیے تاکہ دنیاکو بھارت کا گھناؤنا چہرہ نظر آ سکے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی معاون جنگ لڑ رہے ہیں
حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے پاکستانی حکومت اور عوام نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبروتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے خطے میں پائیدار امن کے لئے کشمیر کا حل ناگزیر ہے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ کوششیں جلد نتیجہ آور ثابت ہونگی عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرنا ہو گا اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی ضمیر کو بیدار ہونا پڑے گااور نہ ہی کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جاسکتاہے جبکہ خطے میں پیائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کشمیری بھائی خود کو اپنی جدوجہد میں تنہا نہ سمجھیں حکومت اور عوا م ہر فورم پرکشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی داستان سناتے ہوئے کشمیری رہنماؤں آفتاب نازکی، شہزاد نازکی،صادق جرال اورکاشف کشمیری کا بھی کہنا تھا کہ ہندوستان عالمی امن سے کھیلنا چاہتا ہے ہندوستانی جارحیت کا نتیجہ ڈیڑھ ارب انسانوں کے لئے ہی نہ صرف خطرات پیدا کررہاہے بلکہ دنیا کے امن کو بھی سبوتاژ کرنے کی سازش ہے مقبوضہ کشمیر میں کیمیکلز او رکلیسٹربموں کا استعمال بھارتی شکست او رسفاکیت کی علامت ہے مودی ظلم و بربریت سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہندوستانی جارحیت میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ بڑھ رہاہے ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ انسانو ں پر کیمیکلز اورکلیسٹر بموں کا استعمال عالمی برادری سے فوری مداخلت کرنے کا تقاضہ کررہاہے ہندوستان کو عالمی برادری کی بات کو سننا ہوگا
قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے خطے میں امن کو داؤ پر لگا یا ہوا ہے اور بھارتی اقدام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف و ہراس کی فضا پیدا کی ہوئی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیاہوا ہے مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں
بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے لیکن بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا اور دنیا کو بھی یہ احساس دلانا ہے کہ آج اگر کشمیریوں کے دکھ پر آپ چپ ہیں تو کل یہ وقت آپ پر بھی آ سکتا ہے اور بھارت کو بھی یہ بتاناہے کہ اب کشمیر تمہار ا نہیں ہمارا ہے