Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال فٹ بال لیگ سیزن تھری سیمی فاٸینل میں موڑکھو ہاٸی لینڈر نے افغان ٹی وی پشاور کو ہراکر فاٸینل کے لیے کوالیفاٸی کر لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال فٹ بال لیگ سیزن تھری سیمی فاٸینل میں موڑکھو ہاٸی لینڈر نے افغان ٹی وی پشاور کو ہراکر فاٸینل کے لیے کوالیفاٸی کر لیا

چترال(جمشیداحمد) چترال فٹ بال لیگ سیزن ١١١ کا پہلا سیمی فاٸینل مقابلہ اج موڑکھو ہاٸی لینڈر اور افغان ٹی وی پشاور کے درمیاں مراد اسٹیڈیم دروش میں کھیلا گیا میچ انتہاٸی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا کھیل کے ابتداٸی لمحات میں افغان ٹیم کے حماد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی بعد میں موڑکھو ہاٸیلنڈر کے حمزہ کی کوششوں سے وسیم نے گول اسکو کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا اس دوران دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے ہوۓ اور میچ دونوں مقررہ ہاف میں ایک ایک گول سے برابر رہا اخر میں تین منٹ اضافی وقت دی گٸی اس میں بھی مقابلہ برابر رہا أخر میں موڑکھو ہاٸیلنڈر نے یہ مقابلہ پینلٹی کیک سے کامیابی حاصل کرکے فاٸینل کے لیے کوالیفاٸی کر لیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی اونر موڑکھو ہاٸی لینڈر انجنیر اعجازاحق تھے۔ اپر چترال موڑکھو ہاٸی لینڈر نوجوان با صلاحیت کھیلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے جو کہ ٹورنامنٹ کے شروغ ہی سے اس بڑے ایونٹ میں بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےجس کی تمام کریڈیٹ ٹیم اونر انجینر اعجاز الحق کو جاتی ہے جنہوں نے نوجوانوں کو متحد کرکے ایک بہترین ٹیم تشکیل دیکر اور کھیلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرکے اس بڑے ایونٹ میں شرکت کی اور علاقے کی بہترین نمایندہ گی کی جس کی بدولت موڑکھو ہاٸی لینڈر اس بڑے ایونٹ کے فاٸینل میں پہنچنے میں کامیاب ہوۓ اور فاٸینل جیتنے کےلیے پر غزم ہیں ۔کل اس ایونٹ کا دوسرا سیمی فاٸینل پاکستان پولیس اور چترال سرکار کے درمیاں کھیلا جاۓ گا جیتنے والے ٹیم 7ستمبر کو موڑکھو ہاٸی لینڈر کے ساتھ فاٸنل کھیلے گا ۔

chitraltimes mulkhow footbal team upper chitral chitraltimes mulkhow footbal team2


شیئر کریں: