
اپر چترال، چکن پوکس سے متاثرہ بچیوں کی علاج اور اس بیماری کو مذید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر محمد خالد زمان
اپر چترال، چکن پوکس سے متاثرہ بچیوں کی علاج اور اس بیماری کو مذید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر محمد خالد زمان
اپر چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ لاسپور ویلی میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین میں گزشتہ دن اچانک چکن پوکس کی بیماری پھیلنے سے متاثرہ 34بچیوں کا علاج جاری ہے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے اس سلسلے میں چترال ٹایمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملتے ہی محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن کی ٹیمیں موقع پر بھیجی ہے۔ جبکہ مذکورہ سکول کے باقی ماندہ بچیوں تک یہ بیماری پھیلنے سے روکنے کے لیے سکول کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ اس واءرل بیماری کو مذید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیم موقع پر موجود ہے جہاں متاثرہ بچیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہےاور ان کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقہ ہرچین میں موجود میڈیکل ٹیم لیڈر، ای پی آئی کورڈینیٹراور ڈپٹی ڈی ایچ او اپر چترال ڈاکٹر ولی نے ٹیلی فون پر چترال ٹایمز کو بتایا کہ تمام متاثرہ بچیوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی ہے اور بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں مذید کوئی نئی کیس رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چکن پوکس کی بیماری سے متاثرہ بچیوں کی عمریں 12سے چودہ سال کے درمیان ہے۔انھوں نے بتایا کہ بچیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ان کے خون کے نمونے لیکر لیبارٹری کے لیے چترال بھیج دیا گیا ہے ۔،انھوں نے مذید بتایا کہ یہ وائرل بیماری ہے اس سے متعلق علاقےکے باقی سکولوں میں بھی آگہی سیشن لیا جارہاہے تاکہ اس بیماری کو مذید پھیلنے سے روکا جاسکے۔