
ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرحیدرالملک ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہیں ان کے خلاف پریس کانفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمائدین چترال و آوی شغور
ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرحیدرالملک ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہیں ان کے خلاف پریس کانفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمائدین چترال و آوی شغور
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آوی شغور کے عمائدین اور چترال لوئیر کے مختلف مکاتب فکر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حیدرالملک ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں انھوں نے جب سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں بطور ایم ایس چارچ سنبھالا ہے تب سے ہسپتال کی انتظامی امور انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے اور ساتھ مریض بھی ان سے انتہائی مطمعین ہیں، جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی وسماجی شخصیت چارویلو نور آحمد خان، مولانا آدینہ خان، عبد الجلیل ، رستم نیاز، ارحام الملک، شہزادہ مبشر الملک، صدیق احمد، کونسلر صاحب جان، میر عالم، گل آغا ودیگر نے کہا ہے کہ آوی شغور کے چند شر پسند عناصر کی طرف سے ڈاکٹرحیدرالملک کے خلاف پریس کانفرنس میں کہی گئی باتیں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ شہزادہ حیدر الملک کے ساتھ چراگاہ کا اگر کوئی تنازعہ ہے تو وہ اسکو اپنے علاقے میں جرگہ کے زریعے حل کریں یا عدالت میں جاکر لڑیں خواہ مخواہ گاوں کا مسئلہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ ہر گز نہ جوڑا جائے۔
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ چراگاہ کے حوالہ سے مخالفین نے کئی دفعہ عدالت سے رجوع کیا جہاں ہر بار حیدرالملک کے حق میں فیصلہ آیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر چراگاہوں میں بکری چرانے سے سیلاب کا خدشہ ہے تواسکی زد میں سب سے زیادہ زمینین حیدرالملک کے ہیں، جبکہ چراگاہ میں اسلحہ کی نمائش یا خوف و ہراس والی بات میں بھی کوئی صداقت نہیں، جسکی بابت مقامی پولیس نے علاقہ کا سرچ کرکے رپورٹ دے چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدر الملک نے جب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چارچ سنبھالا ہے ہسپتال کی حالت زار میں انتہائی مثبت تبدیلی آئی ہے جہاں صفائی سے لیکر ڈاکٹروں کی حاضری اور نئی ایکوپمنٹ کی تنصیب بھی شامل ہیں جس کے لئے ڈاکٹر حیدرالملک خراج تحسین کے مستحق ہے۔ انھوں نے انتہائی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آوی شغور کے چند شر پسند عناصر اپنی آنا کامسئلہ پریس کلب تک لے آئیے اور ایم ایس کی تبادلے کا مطالبہ کرکے پورے ضلعے کے عوام کے ساتھ زیادتی اور علاقے کی آمن و آمان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، انھوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل کی کہ ڈاکٹر حیدرالملک ایک دیانتدار اور فرض شناس ڈیوٹی فل آفیسر ہیں ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں لہذا ان کے خلاف پروپیگنڈہ کو اہمیت نہ دی جائے۔