Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور ویلی؛ گرلز سکول میں متاثرہ بچیوں کو فرسٹ ایڈ دیدی گئی، محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے زیر اہتمام ہرچین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیئر کریں:

لاسپور ویلی؛ گرلز سکول میں متاثرہ بچیوں کو فرسٹ ایڈ دیدی گئی، محکمہ ہیلتھ اپر چترال کے زیر اہتمام ہرچین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گزشتہ دنوں لاسپور ویلی کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہرچین میں چکن پوکس سے مشتبہ وبائی بیماری تشویشناک حد تک پھیلنا شروع ہوگئی تھی،اور متاثرہ بچیوں کی تعداد تیس سے بھی زیادہ ہونے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس خبر کو چترال ٹایمز میں شائع ہونے کے بعد متعلقہ ادارے بھی حرکت میں آگئے اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ اپرچترال کی طرف سے ایک ٹیم موقع پر پہنچ کر فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا، بچیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور ان کا علاج جاری ہے۔اور میڈیکل کیمپ کے پہلے دن تقریبا پینتیس بچیوں کی چیک اب کے ساتھ مفت دوائی بھی فراہم کردی گئی۔ محکمہ ہیلتھ زرائع کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں ۔جبکہ متاثرہ افراد میں ایک چھ سالہ بچی اور ایک استانی بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک وائرل بیماری ہے ، بچیاں بہت جلد صحت یاب ہونگے۔

دریں اثنا  وی سی چئرمین لاسپور بالیم محمد وزیر خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں لاسپور ویلی میں چکن پوکس نام کی وبائی بیماری تشویشناک حد تک پھیلنا شروع ہو گئی تھی اور خاص کر بچے متاثر ہو رہے تھے جسکی چترال ٹائمز نے نشاندہی کی اور متعلقعہ اداروں سے بھی رابطہ بھی کیا گیا، انھوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او اپر چترال ، تحصیل چئرمین مستوج سردار حکیم کو صورت حال سے اگاہ کیا، جس پر فوری عمل کرتے ہوے انہوں نے میڈیکل ٹیم اور ادویات لاسپور بھیج دئیے اور اج اس سلسلے میں ہرچین میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور متاثرہ بچیوں کا چیک اپ کیا گیا ،ادویات دیئے گئے اور دیگر ضروری اقدامات اُٹھایے گئے۔جس پر میں میں اپنی طرف سے متعلقہ اداروں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ، ڈی ایچ او اور تحصیل چیرمین اور چترال ٹائمز انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میری درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے انہوں نے لاسپور میں میڈیکل ٹیم بھیجا۔اور بچیوںکی بروقت علاج کا بندوبست کیا گیا ۔

chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 5 chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 4 chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 3 chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 2


شیئر کریں: