Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ، نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،نیپرا

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے بارے میں جامع پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا، 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ کو مرحلہ وار بڑھانے جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز بھی ا?ئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو دو ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری روک کر 250 ارب روپے کے ریلیف کے لیے رقم جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کے لیے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہنگامی طور پر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔

 

نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،نیپرا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے، پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی۔نیپرا نے پورا بل بھرنے پر بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے صارف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے۔نیپرا نے مزید کہا کہ پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔نیپرا فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کیالیکٹرک فیڈر کی بجائے پی ایم ٹی سے ریموٹ پاور سسٹم کے ذریعے لوڈشیڈنگ کرے۔نیپرا نے فیصلہ کیا کہ اے ٹی اینڈ سی لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو نیپرا ایکٹ 2005 کے خلاف قرار ہے۔

 


شیئر کریں: