Chitral Times

Sep 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ )الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیجے گئیمراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری غیر جانب داری اور مستعدی سے امور سرانجام نہیں دے رہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صاف شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے درکار معاونت فراہم نہیں کر رہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر غیر جانب دار اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پوری نگران کابینہ سے استعفیٰ لے لیا تھا اور دوسری نگران کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

 

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش کردیا گیا۔عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ایف آئی اے کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔شاہ محمود قریشی نے عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی جس پر عدالت نے دو ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔


شیئر کریں: