
بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(سی ایم لنکس)بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست شہری شیخ محمد لطیف نے دائر کی اور چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا ہے۔شیخ محمد لطیف کی جانب سے درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔
پیپلز پارٹی نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر ڈال دی
اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )پیپلزپارٹی نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری مسلم لیگ نون پرڈال دی۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظورنے سما کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی کے ذمہ داراسحاق ڈار ہیں۔انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکی جس سے یہ دن دیکھنا پڑے۔ مسلم لیگ نون نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے انتخابات کوالتوامیں ڈالنا چاہتی ہے۔چوہدری منظورنے کہا آئی ایم ایف سے معاہدیمیں تاخیرسیسخت شرائط مہنگی بجلی کاباعث بنیں،پیپلزپارٹی نے کبھی اسحاق ڈارکواکانومی کا سائنسدان نہیں کہا، اسحاق ڈار2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت کوچھوڑ گئے تھے۔چوہدری منظورنے کہا پیپلزپارٹی کے پاس سستی بجلی کا مکمل پلان موجودہے، ایندھن سے سستی بجلی پیدا کرنے پریقین رکھتے ہیں، موجودہ معاشی بحران کاحل فوری انتخابات ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی90 دن میں انتخابات کا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی،امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے آزادانہ طورپرفیصلہ کریگا،ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے الیکشن میں تاخیرچاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کوانتخابی مہم چلانے کا موقع مل جائے۔قانون سازی کیعمل میں صدرپارلیمنٹ کاحصہ ہے،صدرکی منظوری کے بغیرآفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت کوئی بل قانون نہیں بن سکتا۔
سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری دے دی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضری دے دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے گذشتہ روز ہائی کورٹ میں رپورٹ کیا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے انہیں او ایس ڈی بنانے کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائیکورٹ کو خط میں استدعا کی تھی کہ ان کا سیشن کورٹ سے اسپیشل کورٹ یا ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا جائے۔یاد رہے کہ سیشن جج ہمایوں دلاور نے 6 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی قید، 5 سال کی نااہلی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔