
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کا 551 اساتذہ کی فوری بحالی کا حکم
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کا 551 اساتذہ کی فوری بحالی کا حکم
اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کے چیئرمین عرفان صدیقی نے نوکری سے فارغ کیے جانے والے 551 ڈیلی ویجز ملازمین کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کا سینٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران ینگ ٹیچرز نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمت کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے محروم کیا جا رہا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی اساتذہ کو بغیر وجہ بتائے فارغ کرنے پر سیکریٹری وفاقی تعلیم پر برہم ہوگئے اور 500 سے زائد اساتذہ کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 500 سے زائد اساتذہ کو 10 اگست کو بغیر وجہ بتائے فارغ یا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ 551 اساتذہ کو کل سے دوبارہ نوکری پر آنے کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 551 میں سے 400 سے زائد خاتون اساتذہ ہیں جو پچھلے 15 برس سے کام کر رہی ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ غیر ہمدردانہ ہی نہیں مجرمانہ قدم ہے۔سیکریٹری وفاقی تعلیم نے قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ ڈی جی اور ڈائریکٹر تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو گمراہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی ملاقات
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن، فائیو جی آکشن اور اسپیکٹرم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے دس ماہ میں فائیو جی کو آکشن کر دیا جائے گا۔نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نیکہا کہ فائیو جی آکشن میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ٹیکسیشن، ٹیلی ڈینسٹی ایشوز اور اسپیکٹرم کے حوالے سے قدغنیں ختم کریں گے۔ صارفین کیلئے ٹیلی کام سروسز کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مربوط اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا فائیو جی آکشن سے عوام کو سہولیات دینے کے لیئے پر عزم ہیں۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن عائشہ حمیرا موریانی اور ڈائریکٹر جنرل وائرلیس محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔
نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے نیشنل ماسٹر پلان برائے فلڈ ٹیلی میٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا
اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے کہا ہے کہ جدید ٹیلی میٹری آلات کی شمولیت سے ریئل ٹائم ہائیڈرو میٹرولوجیکل پیمائش کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل ماسٹر پلان برائے فلڈ ٹیلی میٹری کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی جس کا اہتمام وفاقی فلڈ کمیشن (ایف ایف سی) اور واپڈا نے مشترکہ طور پر وزارت آبی وسائل اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب میں نگران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم، وفاقی سیکرٹری سید علی مرتضیٰ، چیئرمین ایف ایف سی احمد کمال، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یونگ یی کے علاوہ واپڈا اور آبی وسائل کی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔