Chitral Times

Jun 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ، کوراغ کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ریسکیواہلکاروں کو سر ٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا 

شیئر کریں:

اپر چترال ، کوراغ کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ریسکیواہلکاروں کو سر ٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آج صبح کوراغ کے مقام پرکوراغ اور کوشٹ گلشٹ کے درمیان نصب چیر لفٹ خرابی کے باعث دریا کے بالکل درمیان میں  پھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے ۔جو کہ گلشٹ کوشٹ سے کوراغ کی طرف آرہے تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تقریبا پینتالیس منٹ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں سوار تینوں افراد کو بحفاظت کنارے پر پہنچا دئیے۔ ریسکیواپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان اور نوتعینات ڈی پی او اپر چترال محمد علیم جان خود کررہے تھے ، ریسکیواپریشن میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ساتھ اپر چترال پولیس ، لیویز اور مقامی رضاکاروں نے بھی مدد کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے شاہ عدنان چیئرلفٹ کو فوری طور پر بند کرکے سیل کردیا۔ مذکورہ چیئرلفٹ مکمل طور پر مرمت ہونے تک امدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے گالشٹ کوشٹ سے مختلف تعلیمی درسگاہوں کو انے والے طلباء و طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو اہلکاروں کو نقد انعام سے نوازا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو اہلکاروں میں نقد انعام اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں نبھانے پر ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کے کردار کو سراہا۔ چیر لفٹ میں پھنسنے والوں میں رحمت حکیم ولدمیر حکیم ، مبشرحسن ولدحسن بصری اورعرب نواز ولدخوش نواز ساکنان گلشٹ کوشٹ موڑکہو شامل تھے ۔

chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht 1

chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht dpo visit chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht dc visit chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht 3 chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked 4 chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked 3 chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked 2 chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked

chitraltimes kuragh upper chitral chairleft stucked gahlasht dc and dpo visit chitraltimes dc upper chitral giving away certificate to rescue personel


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78375