Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کےجھٹکے

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کےجھٹکے

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ)خیبر پختونخوا کی ضلع چترال ، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع و شہروں پشاور، دیر، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مہمند، شبقدر، مردان، اٹک اور چارسدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق پانچ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 184 کلو میٹر تھی۔زلزلہ کوہ پیما کے مطابق پاراچنار شہر سمیت ضلع بھر میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

پی آئی اے نے فوری طور پر 23 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے وزارت خزانہ سے فوری طور پر 23ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کردی۔وزارت خزانہ کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ فوری طور پر فنڈ فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کمرشل بینکوں سے قرض کا بندوبست کرلے، پی آئی اے قابل عمل تنظیم نو کا منصوبہ لے کر آئے۔


شیئر کریں: