
چترال ، مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت تین افراد جان بحق
چترال ، مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت تین افراد جان بحق
چترال(نمایندہ چترال ٹایمز )چترال اپر اور لویر میں میاں بیوی سمیت مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق ہوگئے ہیں پہلے واقعے میں چترال لویر کے تھانہ کوغوزی کے احاطے میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونماہوا ۔ پیر کے دن کوغوزی گاؤں میں میاں بیوی برکت اللہ اور ان کی اہلیہ کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اس دوران اچانک برکت اللہ کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ موقع پر جان بحق ہوا۔اس اچانک واقعے کو مرحوم برکت اللہ کی اہلیہ برداشت نہ کرتے ہوئے نزدیکی دریائے چترال میں چھلانک لگا کر خود کو دریا ئے چترال کے بے رحم موجوں کے حوالہ کیا ہے۔ریسکیو 1122 نے خاتون کی لاش کو جوٹی لشٹ کے مقام سے دریا سے برآمد کرکے ورثاءکے حوالے کر دیاہے۔میاں بیوی کے جنازے ایک ہی گھر سے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضاء سوگوار اور ہرایک انکھ اشکبار ہے۔
اسی طرح ایک اور واقعہ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پیش آیاجہا ں مسمی احمد ولد زرامان سکنہ بونی گول بونی عمر تقریبا پچیس سال گزشتہ رات اچانک انتقال کرگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم وجوھات کی بنا پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے اندر اپرچترال میں خودکشی کا یہ تیسرا جبکہ چترال میں چوتھا واقعہ ہے۔