Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے، وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

شیئر کریں:

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے، وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ ) جلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، کراچی راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔ادھر راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔پشاور میں مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو ناقابلِ برداشت کہا اور حکومت سے ریلیف مانگا۔ گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔نارووال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی پر احتجاج کیا۔

 

بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔اس معاملے سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔اس حوالے سے کراچی راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔

chitraltimes protest for bijli high prices 2 chitraltimes protest for bijli high prices


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78311