Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

Posted on
شیئر کریں:

ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران موقر قومی اخبار کے نمائندے نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی۔ایرانی سفیر کاکہنا تھا کہ اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایران سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو دینے کے بارے میں کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بجلی اور گیس کی گرانی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اس بحران کو حل کرنے کے لئے پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان، چین کے درمیان تجارت شروع

اسلام آباد(سی ایم لنکسبین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔دو طرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہو گئی۔پہلی بار بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہوا ہے، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10ویں سالگرہ پرعمل میں آئی، یہ اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔چینی حکومت نے کاشغر اور خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023 کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے۔ٹی آئی آر سروس کے آغاز کے لیے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب ہوئی۔


شیئر کریں: