
لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصلاح الدین کنڈی کے اعزاز میں پولیس لائن میں الوادعی تقریب
لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصلاح الدین کنڈی کے اعزاز میں پولیس لائن میں الوادعی تقریب
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کا لوئر چترال سے تبادلہ ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد پولیس لاین میں کیا گیا۔ تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ائی۔بی تمیزالدین ,تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, منسٹیریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تبدیل ہونے والے ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے اپنے الوادعی خطاب میں کہا کہ چترال میں میری پوسٹنگ میرے کیریئر کا سب سے بہترین پیڑید ہے چترال کے عوام کے بارے میں جو سنا تھا میں نے اس سے بڑھ کر ان کو پایا۔ چترال میں تعیناتی کے دوران لوئر چترال پولیس اور عوام نے جو پیار دیا وہ ہمیشہ کے لئے یاد رہے گا۔ چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے یہاں بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے اس کے لئے میں لوئر چترال پولیس کے افسروں اور جوانوں کا انتہائی مشکور ہوں۔ تقریب کے اختتام پر ٹرانسفر ہونے والے ڈی۔پی۔او کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب سے ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار ودیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈی پی او کی خدمات کو سراہا ۔یادرہے کہ ایس پی صلاح الدین کنڈی کا تبادلہ یہاں سے پشاورہوگیا ہے انکی جگہ چترال کے سابق ڈی پی او اکرام اللہ خان کا ایک مرتبہ پھر چترال میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جو اگلے ہفتے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالیں گے۔