Chitral Times

Sep 27, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بچوں نے فوجیوں کو دیکھتے ہی کہا اب ہم بچ جائیں گے، نگراں وزیر اعظم

شیئر کریں:

بچوں نے فوجیوں کو دیکھتے ہی کہا اب ہم بچ جائیں گے، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بٹگرام چئیرلفٹ میں پھنسے بچوں نے جب دور سے فوجیوں کو دیکھا تو کہا کہ اب ہم بچ جائیں گے۔بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن کے رضا کاروں کے اعزاز میں وزیر اعظم آفس میں تقریب ہوئی جس میں انوار الحق کاکڑ نے 8 افراد کی زندگیاں بچانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ایس ایس جی کمانڈوز اور رضا کاروں کو تعریفی اسناد دیں جبکہ ریسکیو کیے گئے بچوں اور مقامی شخص کو بھی انعامات دیے۔تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ بٹگرام واقعے کی اطلاع جب پہنچی تو ہر پاکستانی پریشان تھا کیونکہ یہ بچے ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، میں نے اور آپ نے اپنا وقت گزار کر چلے جانا ہے، ہم نے اپنے مستقبل کو بچایا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بار بار اپنے بیٹے کا چہرہ میرے ذہن میں آ رہا تھا، خیالات آ رہے تھے کہ اگر میرا بیٹا چیئرلفٹ میں ہوتا تو کیا ہوتا، ریسکیو آپریشن میں کامیابی پر آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خطے سمیت ملک سے باہر بھی لوگ پریشان تھے، دنیا کی نظریں تھیں کہ ہم اس چیلنج سے کیسے نمبرد آزما ہوں گے؟ جب مجھے بریف کیا گیا تو کچھ حوصلہ ملا، چیئرلفٹ میں موجود بچے میرے لیے ہیروز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی صفائی سے آپ لوگوں نے ریسکیو پلان کیا اور سب کو بحفاظت نکالا گیا، ہم تو باہر بیٹھے تماش بین تھے اصل میں ان بچوں پر کیا گزر رہی ہوگی، بچوں نے کہا دور سے فوجیوں کو دیکھا تو کہا اب ہم بچ جائیں گے۔

دریں اثنا بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن کے رضا کاروں اور طلبا نے انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خِان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آیی جی نے تمام بچوں کو مبارک دی اور ریسکیو میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو خراج تحسین پیشن کیا۔

سرفراز نواز کی نگراں وزیراعظم سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کی درخواست

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ کر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کردی۔سرفراز نواز نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں آپ کی مدد چاہتا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے پی سی بی میں استحکام ضروری ہے۔سرفراز نواز نے کہا ہے کہ حال ہی میں آئی پی سی نے الیکشن کمیشن کے کچھ نوٹس بھیجے ہیں جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو سیاسی بنیاد پر تقرری کی وجہ سے ہٹانے کا کہا گیا ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ وزارت آئی پی سی اپنے ایڈیشنل سیکریٹری کو پی سی بی میں سی او او تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ذکاء اشرف پی پی پی سے رواں سال جون میں مستعفی ہو چکے ہیں۔سرفراز نواز نے کہا ہے کہ ذکاء اشرف کی تقرری سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوئی، چیئرمین ذکاء اشرف کو ہم سب کی غیر مشروط حمایت اور اعتماد کی ضرورت ہے، امید ہے کہ آپ بہت جلد اس کا نوٹس لیں گے

chitraltimes care taker pm kakar giving away certificate to rescuer of batgram chairleft army

chitraltimes caretaker pm anwarul haq kakar group photo with batgram chairleft survivors students

chitraltimes caretaker pm anwarul haq kakar embracing batgram chairleft rescuer chitraltimes caretaker pm anwarul haq kakar group photo with batgram chairleft survivors chitraltimes batgram chairleft rescue volunteers and students met icpo dr akbar nasir khan


شیئر کریں: