
چترال کی معروف شخصیت الواعظ سید سلطان نگاہ کی خودکشی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی
چترال کی معروف شخصیت الواعظ سید سلطان نگاہ کی خودکشی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی
اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کی معروف علمی شخصیت چارکتابوں کے مصنف مذہبی اسکالر الواعظ سید سلطان نگاہ شاہ کی خودکشی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ” قرآن و حدیث کی روشنی میں خودکشی حرام ہے” کی تقریب رونمائی بونی میں کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال خالد زمان بحثیت صدر محفل جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال شاہ جہان درانی (PSP) بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیز اپر چترال کے چیدہ چیدہ علمائے کرام ، واعظیں اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بچوں کی بہترین تربیت ماں باپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق تربیت کر کے اس پر قابو پاسکتے ہیں۔ خود کشی جیسے ناسور پر قابو پانے میں علمائے کرام ، اساتزہ کرام اور سماجی شخصیات بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپر چترال پولیس ایک جامع پروگرام تشکیل دے رہی ہے۔ جس میں ہم علماء ، واعظیں اور اساتزہ کرام کی خدمات حاصل کرینگے اور سکولوں اور عبادت گاہوں میں اسلامی تعلیمات کی درس دی جائگی۔دیگر مقرریں نے اسلامی نقطئہ نظر سے خودکشی کے نقصانات کو اجاگر کئے۔
والدین سے بھی التماس ہے۔ کہ وہ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔ اور خدانخواستہ ایسے واقعات رونما ہونے کی صورت میں تحقیقات کے دوران مقامی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ تاکہ اصل محرکات کو بے نقاب کرکے اس کا سدباب کیا جاسکیں۔صدر مخفل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے علاقے میں خودکشی کی رجحان پر تشویش کا اظہارکرتے ہویے تمام مکاتب فکر سے اس ناسور کو علاقے سے ختم کرنے کیلیے اپنے حصے کی کردار نبھانے کی درخواست کی انھوں علما ء اور مذہبی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ قران وسنت کی روشنی میں اس رجحان کو ختم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے صاحب کتاب کی کاوشوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا اور اس کتاب کو نوجوان نسل کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیا ۔ تقریب سے کتاب کے مصنف ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔اور اس کتاب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔