Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

Posted on
شیئر کریں:

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کردی گئی۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو آج خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرا سماعت کی۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔شاہ محمود کے بعد اسد عمر اور اعظم خان سمیت دیگر متعلقہ افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی جیل میں ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا، عدالت نے تفتیشی افسرکو آج دوبارہ شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ا?فیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء ی شق 5 اور 9 کے تحت ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا

اٹک(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، علی الصبح ان کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ بھی دیا جا رہا ہے۔اٹک جیل میں سابق وزیر اعظم کی بیرک 2/1 تبدیل کر کے بیرک نمبر 3 الاٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔


شیئر کریں: