
پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے یونیورسٹی آف چترال میں فیکلٹی پوزیشنوں کے سلیکشن کے عمل کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا
پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے یونیورسٹی آف چترال میں فیکلٹی پوزیشنوں کے سلیکشن کے عمل کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا
چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے یونیورسٹی آف چترال میں فیکلٹی پوزیشنوں کے لئے پیر کے روز ہونے والے اسپیشل سلیکشن بورڈ کے سامنے انٹرویوز اور اس کے نتیجے میں سلیکشن کے عمل کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور ساتھ ہی پیٹیشنرز کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھانے سے بھی روک دیا۔ ڈویژن بنیچ نے مدعاعلیہمان نمبر 1اور 2 (وائس چانسلر اور رجسٹرار) سے توہین عدالت کے سلسلے میں جواب طلب کردی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف چترال کے قیام کے وقت سے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز کی مستقلی کے سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا ہے۔ متاثرہ فیکلٹی ممبرز کے مطابق انہوں نے ہائی کورٹ، سپریم کورٹ جیت چکے تھے جبکہ گورنر کے سامن اپیل بھی منظور ہوئی تھی جس کے باوجود ان کو مستقل کرنے کی بجائے اسپیشل سلیکشن بورڈ تشکیل دینے پر وہ دوبارہ پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔