
ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں مداکلشٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں مداکلشٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے علاقہ مداکلشٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس کا بنیادی مقصد پولیس اور امن و امان سے متعلق عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ان کا فوری حل اور پولیس کا عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا تھا۔علاقہ مشیران اور معززین نے ڈی۔پی۔او کو مداکلشٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور علاقے کے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے کھلی کچہری میں عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ مداکلشٹ ایک خوبصورت او ر سیاحتی علاقہ ہے یہاں کے لوگ انتہائی مہذب اور مہمان نواز ہیں یہاں پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ ڈی پی او نے منشیات کے نقصانات اور تعلیم کے اہمیت بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت ذیادہ خوشی ہوئی کہ یہاں کے نوجوانان اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور مختلف اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کررہے ہیں جوکہ ناصرف علاقے بلکہ پورے چترال کے لئے فخر کی بات ہیں۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عوامی تنازعات کے حل میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں علاقہ دروش میں ڈی۔ار ۔سی کو مزید فعال بنایا گیا ہے ۔عوام معمولی تنازعات کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کریں۔ عوام اپنے علاقے میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے ۔
اس کے علاوہ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے معتبرات علاقہ کی طرف پولیس سے متعلق مسائل کے فوری حل کے بارے میں موقع پر احکامات جاری کئیں۔ دیگر مسائل کو متعلقہ اداروں کے سربراہان کے نوٹس میں لاکر جلد ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم ,ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین, PA ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔جبکہ کھلی کچہری میں مشیران علاقہ جن میں سابق ناظم میر ہزار خان, ویلیج کونسل چیرمین سردار عالم, سابق ناظم سرفراز شاہ, ( ر) صوبیدار الطاف حسین, مشنری شیر عجب, سوشل ورکر نواز, مذہبی اسکالر منیر حسین, وی,سی چیرمین قیوم خان سابق ناظم زاہد حسین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علاقے کے عمایدین نےعوامی مسایل سننے اور علاقے کا دورہ کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے پولیس چیک پوسٹ کالاس کا سکیورٹی انسپکشن کیا۔ اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم, ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سکیورٹی انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال پولیس چیک پوسٹ کے بلڈنگ, رہائشی کمروں, اسلحہ ایمونشین اور چیک پوسٹ کے اردگرد سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے جوانوں سے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران ہائی الرٹ رہے , کسی بھی شخص یا غیر مقامی افراد کو مکمل تسلی کے بعد ہی علاقے کی طرف جانے دیں۔ موجودہ حالات میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔