Chitral Times

Sep 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عنقریب زلزلے کی بھی چند منٹ پہلے اطلاع دی جاسکے گی۔ سیکرٹری ریلیف

شیئر کریں:

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عنقریب زلزلے کی بھی چند منٹ پہلے اطلاع دی جاسکے گی۔ سیکرٹری ریلیف خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ریلیف، بحالی و ابادکاری عبدالباسط نے کہا کہ محکمہ ریلیف و آبادکاری میں بہت تیزی سے اصلاحات لائی گئی ہیں۔ حالیہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب اور خراب موسم کی کئی دنوں پہلے پیش گوئی کے علاؤہ زلزلے کی بھی چند منٹ پہلے اطلاع دی جائے گی اور ہنگامی اقدامات کرکے جانی نقصانات کے امکانات کم کئے جاسکیں گے اس کا انکشاف انہوں نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام پختونخوا آن لائن میں میزبان پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ سٹیشن ڈائریکٹر غلام حسین غازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ریلیف و آبادکاری کا کہنا تھا کہ ان کا محکمہ قدرتی آفات اور حادثات میں عوام کی بروقت مدد اور خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت محکمہ بڑے بڑے ریلیف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔ریسکیو 1122 کی توسیع کے ساتھ ساتھ عوامی بیداری بالخصوص نوجوانوں کی تربیت کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ریسکیو عملہ کے پہنچنے سے پہلے وہ موقع پر ہی امدادی کارروائیاں شروع کرکے انسانی جانیں بچا سکیں۔ اس ضمن میں دریاوں کے کنارے آباد نوجوانوں کو بطور خاص تربیت دینے کا پلان ہے۔ ریسکیو کا ایک دوسرا بڑا پلان بھی پائپ لائن میں ہے تاکہ یہ ادارہ زیادہ فعال بنے اور ہر قسم کے زمینی و فضائی حادثات میں شہریوں کی بروقت مدد کر سکے۔

 

خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کے زیر انتظام ڈپلومہ آف کامرس اور ڈپلومہ ان بزنس ایڈ منسٹریشن سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کل بروز ہفتہ 19 اگست 2023 کو کیا جا رہا ہے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کے زیر انتظام ڈپلومہ آف کامرس اور ڈپلومہ ان بزنس ایڈ منسٹریشن سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کل بروز ہفتہ 19 اگست 2023 کو کیا جا رہا ہے۔ نتائج مقررہ تاریخ کو شام 06:00 بجے بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: