Chitral Times

May 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا اغاز

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا اغاز

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق، ای پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہے، 36 صحفات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے22 ہزار 5 سو روپیفیس ہے۔شیڈول کے مطابق، 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے27 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کے لیے فیس 40 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس پہلے کیحساب سے ہی وصول کی جائے گی، نیا فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

 

 

عمران خان کی دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(سی ایم لنکس)عمران خان نے دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ملک بھر میں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان، سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد،جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77965