
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس، چترال لوئر و اپر اور کالام میں سیلاب کے بعد سڑکوں پر جاری بحالی کے کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس، چترال لوئر و اپر اور کالام میں سیلاب کے بعد سڑکوں پر جاری بحالی کے کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ آبپاشی، این ایچ اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ ای، متعلقہ انتظامی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں متعلقہ افسران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اپنے اپنے محکموں سے متعلق جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی سکیموں پر جاری کام کی رفتار تیز کرنے اور متعلقہ ٹھیکیداروں سے معیاری کام کرنے کی ہدایت کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے انتظامی افسران کو غیر معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کی انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو جاری کاموں میں اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی اورسپرنٹنڈنگ انجینئیر،ایریگیشن سوات اور ایکسئین پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو چترال لوئر و اپر اور کالام میں سیلاب کے بعد سڑکوں پر جاری بحالی کے کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ مفاد عامہ کے جاری سکیموں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔