Chitral Times

Jun 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

kuickpay کے زریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے بینک آف خیبر اور خیبر میڈکل یونیورسٹی کے ما بین اشتراک

شیئر کریں:

kuickpay کے زریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے بینک آف خیبر اور خیبر میڈکل یونیورسٹی کے ما بین اشتراک

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) بینک آف خیبر اور خیبرر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے داخلہ جات اور ادائیگیوں کی انتظامیہ نے داخلہ جات اور ادائیگیوں کے انتظام کے طریقہ کار میں ایک شاندار تبدیلی کے لیے اشتراک کیا ہے بینک اف خیبر اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مابین اس کامیاب اشتراک کی بدولت KMU کے کیش کلیکشن اور داخلہ جات کے عمل کو kuickpay کی انقلابی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیزی سے ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں KMU پشاور کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی محمد علی گلفراز،منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر شیر محمد گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ بینک آف خیبر اور بینک کی سینیئر انتظامیہ نے شرکت کی، اس تقریب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے ایک سہ فریقی کی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ جو کہ بینک آف خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور kuickpay کے تعلیمی اور مالیاتی شعبوں میں لین دین کے عمل میں جدت لانے کے وژن کا ثبوت ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ طلباء کے تجربے کو بڑھانے اور یونیورسٹی کے آپریشنز کو ہموار کرنے کے لیے اہم ہے۔ہمیں بینک آف خیبر کے ساتھ اشتراک کرنے پر خوشی ہے اور kuickpay سہولت اور کارکردگی کے ایک نئے دور کا اغاز کرے گا۔

بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی گلفراز نے کہا ہے کہ یہ کامیابی جدت اور معیار کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ KMU کے داخلوں اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کی کامیاب ڈیجیٹلائزیشن ٹیکنالوجی اور بینکنگ کے شعبوں کے مابین تعاون کے امکانات کی عکاس ہے۔ یہ تاریخی اشتراک طلباء اور وسیع تر کمیونٹی دونوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 16 اگست 2023 سے 31 اگست 2023 تک خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف میڈیکل کالجوں کے لیے رجسٹرڈ ہونے کے لیے 50 ہزار سے زائد طلباء اس جدید نظام سے بلا رکاوٹ مستفید ہو سکیں گے یہ اقدام کے فوائد تعلیمی دائر کار سے بڑھ کر بینک اف خیبر کے وسیع تر کسٹمر بیس کے لیے بھی اہم ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77941