Chitral Times

Sep 26, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیئر کریں:

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ) جماعت اسلامی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا نگران حکومت نے ماضی کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا حکمران ا?ئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔سراج الحق نے کہا قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

 

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویڑن بینچ 22 اگست کو کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔


شیئر کریں: